بہو سے مبینہ زیادتی کی کوشش کرنے والے سسر کیخلاف مقدمہ

بہو سے مبینہ زیادتی کی کوشش  کرنے والے سسر کیخلاف مقدمہ

بہو سے مبینہ زیادتی کی کوشش کرنے والا سسر مقدمے کی لپیٹ میں آگیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بہو سے مبینہ زیادتی کی کوشش کرنے والا سسر مقدمے کی لپیٹ میں آگیا۔تھانہ نشاط آباد میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے چک نمبر 16 ج ب کی رہائشی سائرہ بی بی نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ گھر پر اکیلی موجود تھی کہ اسی دوران اس کے سسر ملزم محمد اکبر کی جانب سے مبینہ طور پر اسے زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ جبکہ مزاحمت کرنے پر ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں