پبلک مقامات سے مزید17پیشہ وربھکاری تحویل میں لے لئے

پبلک مقامات سے مزید17پیشہ وربھکاری تحویل میں لے لئے

محکمہ سماجی بہبود کی ٹیموں نے کارروائی ، باز نہ آ نیوالوں کیخلاف مقدمات درج

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)محکمہ سماجی بہبود کی ٹیموں نے گزشتہ روز شاہرات وچوکوں اور دیگر پبلک مقامات سے مزید17عادی وپیشہ وربھکاریوں کو تحویل میں لیا۔اینٹی بیگری سکوارڈ نے سٹیشن چوک،الائیڈ موڑ، جناح کالونی چوک،چناب چوک جھنگ روڑ، بیرون جی سی یونیورسٹی اوردیگر پبلک مقامات سے پیشہ وربھکاریوں کوتحویل میں لیا۔بھکاریوں کی اصلاح کیلئے بھی اقدامات جاری ہیں اور باز نہ آنیوالوں کیخلاف مقدمات درج کرائے جارہے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں