اپ گریڈیشن کیلئے لیب اٹینڈنٹس پرویز الٰہی کے منتظر

 اپ گریڈیشن کیلئے لیب اٹینڈنٹس پرویز الٰہی کے منتظر

لیب اٹینڈنٹ کی سیٹ کو ووکیشنل سیٹ شمار کیا جاتا ہے ،نجف نواز،عماد عمر

فیصل آباد،مکوآنہ (نامہ نگارخصوصی،نمائندہ دنیا ) ہزاروں لیب اٹینڈنٹس اپ گریڈیشن کے حوالے سے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کے منتظر، لیب اٹینڈنٹ ایسوسی ایشن فیصل آباد کے صدر نجف نواز نے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے پنجاب بھر کے ہزاروں لیب اٹینڈنٹس کی اپ گریڈیشن اور سروس سٹریکچر کا مطالبہ کیا ہے ۔ نجف نواز نے چودھری پرویز الٰہی کے وزارت اعلیٰ کے دور کو سنہرا دور قرار دیا ۔ لیب اٹینڈنٹ ایسوسی ایشن فیصل آباد کے انفارمیشن سیکرٹری عماد عمرکے مطابق لیب اٹینڈنٹ کی سیٹ کو ووکیشنل سیٹ شمار کیا جاتا ہے اور سائنس ٹیچر کا اسسٹنٹ بھی قرار دیدیا گیا ہے اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری ہوا ہے لیکن سکیل 1 ہی رکھا گیا ہے ۔آج تک لیب اٹینڈنٹ کی پوسٹ کا سروس سٹریکچر نہیں بنایا گیا اور نہ ہی اپ گریڈ کیا گیا جو لیب اٹینڈنٹس کیساتھ سراسر ناانصافی ہے انہوں نے کہا ان کی اپ گریڈیشن کی جائے اور سروس سٹریکچر بنایا جائے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں