شارٹ سرکٹ سے فیکٹری میں آتشزدگی
شارکٹ سرکٹ کے باعث نجی کاٹن فیکٹری میں آگ لگ گئی، آگ نے دیکھتے دیکھتے فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا
چنیوٹ(نمائندہ دنیا) شارکٹ سرکٹ کے باعث نجی کاٹن فیکٹری میں آگ لگ گئی، آگ نے دیکھتے دیکھتے فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، کافی دیر کوشش کے بعد ریسکیواہلکاروں نے آگ پر قابو پالیا فیکٹری کا لاکھوں کا مالی نقصان بتایا جارہا ہے تاہم جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔