کاروبار کے روایتی طریقوں اور معیارات کو بدلنے کا وقت ہے :ڈاکٹر شاہد کمال
گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے بزنس اینکیوبیشن سنٹر کے ممبران اور عہدیداروں سے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد کمال کا کہنا تھا
فیصل آباد(نیوزرپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے بزنس اینکیوبیشن سنٹر کے ممبران اور عہدیداروں سے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد کمال کا کہنا تھا کہ پر لگن، مخلص اور ترقی پسند لوگوں کے لیے کاروبار کے روایتی طریقوں اور معیارات کو بدلنے کا وقت ہے ۔ جدت کے پیش نظر جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کا بزنس اینکیوبیشن سنٹر کاروباری نشوونما کے لیے ہر وقت سرگرم عمل ہے ۔