قتل کا جرم ثابت،ایک کو موت،دوکوعمرقیدکی سزا،چھ بری

قتل کا جرم ثابت،ایک کو موت،دوکوعمرقیدکی سزا،چھ بری

قتل کا جرم ثابت ہونے پرایک کو سزائے موت،دو کو قید کی سزا، چھ افراد بری کردیئے گئے

تاندلیانوالہ(نمائندہ دنیا)تفصیلات کے مطابق تھانہ گڑھ کے علاقہ چک نمبر620گ ب کے سابق چیئرمین یونین کونسل رائے علی رزاق عرف علی رضا پروکہ،رائے علی حسن، منور حسین نے زمین کے تنازعہ پر ثانیہ بی بی کو فائرنگ کرکے چک نمبر623گ ب میں قتل کردیا تھا جبکہ زلیخاں بی بی کو شدید زخمی کردیا تھا ، دوران ٹرائل جرم ثابت ہونے پر عدالت نے رائے علی رزاق کو سزائے موت اور ستر ہزار روپے جرمانہ، علی حسن، منور حسین کو سات سات سال قید اور پچاس پچاس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی پولیس نے ملزموں کو موقع پر گرفتار کرلیا جبکہ سابق چیئرمین رائے علی رضا پروکہ موقع سے فرار ہوگیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں