ڈیٹا آن لائن نہ کرنیوالے سکولوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

ڈیٹا آن لائن نہ کرنیوالے سکولوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

ڈی اوز اور ڈپٹی ڈی اوز کو سکولز کی آن لائن رجسٹریشن چیک کرنے کا ٹاسک

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)محکمہ تعلیم فیصل آباد کا ڈیٹا آن لائن نہ کرنیوالے نجی سکولز کیخلاف محکمانہ کارروائی کا فیصلہ۔ سی ای او ایجوکیشن علی احمد سیان نے ڈی اوز اور ڈپٹی ڈی اوز سے اپنے اپنے مرکز میں آنیوالے سکولز کی آن لائن رجسٹریشن چیک کرنیکا ٹاسک دیدیا۔ تاحال محکمہ تعلیم پنجاب کی ویب سائٹ میں رجسٹریشن نہ کروانے والے سکولز کو فوری اپنا ڈیٹا آن لائن کرنیکی ہدایت بھی کردی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں