718انسپکشنز ،44گرانفروشوں کو60ہزارروپے جرمانہ

718انسپکشنز ،44گرانفروشوں کو60ہزارروپے جرمانہ

پھل وسبزیاں، دالیں،چکن، مٹن،بیف اور کریانہ کی اشیا مہنگی بیچنے پر ایکشن

فیصل آباد (نامہ نگارخصوصی)ضلع کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں اور بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی سرکاری قیمتوں کے مطابق فروخت کو چیک کرنے کیلئے سرگرم عمل ہیں اور گزشتہ روزکھانے پینے کی اشیا مہنگے داموں فروخت کرنے پر 44گرانفروشوں کو60ہزارروپے جرمانہ کیاگیا۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مجموعی طور پر 718انسپکشنز کرکے پھل وسبزیاں، دالیں،چکن، مٹن،بیف اور کریانہ کی اشیا مقررہ نرخوں سے زائد قیمت پر فروخت کرنے پرکارروائی کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں