جماعت اسلامی ہی ملک کو بحران سے نکال سکتی :جاویدقصوری

 جماعت اسلامی ہی ملک کو بحران سے نکال سکتی :جاویدقصوری

عوام نے پی ٹی آئی سے جو توقعات ،امیدیں وابستہ کی تھیں وہ مایوسی میں بدل گئیں

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)جماعت اسلامی کے صوبائی امیرجاویدقصوری نے کہا جماعت اسلامی نے اپنے کردار اور عمل سے ثابت کیا ہے کہ وہ اس ملک سے کرپشن کا خاتمہ کر کے ملک کو بحران سے نکال سکتی ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے المرکزالاسلامی چنیوٹ بازار میں ضلعی سیاسی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پرصوبائی نائب امیرسردارظفر حسین خان ، صدرضلعی سیاسی کمیٹی میاں طاہرایوب،ضلعی جنرل سیکرٹری لیاقت علی گل،اجمل حسین بدر،شیخ افضال شاہین،رائے اکرم کھرل،شیخ محمد مشتاق اور دیگر بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے پی ٹی آئی سے جو توقعات اور امیدیں وابستہ کی تھیں وہ مایوسی میں بدل گئی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں