سموگ کے خطرات ، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف مہم کو مزید تیز کرنے کا حکم

سموگ کے خطرات ، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف مہم کو مزید تیز کرنے کا حکم

متعلقہ محکمے احتیاطی وحفاظتی تدابیر پر عملدرآمد کے سلسلے میں متحرک رہیں ،کسانوں کو فصلوں کی باقیات نہ جلانے کے بارے میں آگاہی دی جائے ، بھٹہ مالکان سے بھی رابطہ کیا جائے :کمشنر زاہد حسین

فیصل آباد (نامہ نگارخصوصی)ڈویژنل کمشنر زاہد حسین نے ہدایت کی کہ ڈویژن بھر میں ممکنہ سموگ کے خطرات کے باعث مربوط انداز میں انسدادی اقدامات کئے جائیں اس سلسلے میں متعلقہ محکمے احتیاطی وحفاظتی تدابیر پر عملدرآمد کے سلسلے میں متحرک رہیں تاکہ ممکنہ سموگ کی صورتحال سے نپٹا جاسکے انہوں نے دھواں چھوڑنے ،کوڑا کرکٹ، پلاسٹک اور فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے پرعائد پابندی پر عملدرآمد کویقینی بنانے کی تاکید کرتے ہوئے کہا ٹریفک پولیس اور سیکرٹری آرٹی اے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف مہم تیز کریں۔انہوں نے محکمہ زراعت سے کہا وہ کسانوں کو فصلوں کی باقیات نہ جلانے کے بارے میں مہم جاری رکھیں اورانہیں حکومت پنجاب کی طرف سے عائد پابندی کے بارے میں آگاہ کریں تاکہ خلاف ورزی نہ ہونے پائے ۔ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ زگ زیگ ٹیکنالوجی کے تحت بھٹے لگانے کے عمل کو پروان چڑھائیں اس سلسلے میں بھٹہ خشت ایسوسی ایشنز سے رابطہ کیا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں