سبزیوں ، پھلوں کے ریٹس کم نہ ہوئے: مرغی کا گوشت 350 پر پہنچ گیا

سبزیوں ، پھلوں کے ریٹس کم نہ ہوئے: مرغی کا گوشت 350 پر پہنچ گیا

موسم تبدیل ہوتے ہی انڈے 190روپے درجن ، آلو 90، پیاز 70، ادرک 480، لہسن 280، لیموں 200، مٹر 320روپے فی کلو

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)سبزیوں اور پھلوں کے ریٹس کم نہ ہو سکے ، مرغی کے گوشت کی قیمت دن بدن بڑھنے لگی ، فیصل آباد میں موسم تبدیل ہوتے ہی مرغی کے گوشت اور انڈوں کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے ، زندہ چکن 2 سو روپے ، چکن گوشت 350روپے ، انڈے 190 روپے فی درجن ہو گئے ہیں ، فیصل آباد میں سبزیوں میں آلو 90 ، پیاز 70 ، ادرک 480 ، لہسن 280 ، کریلا 140 ، لیموں 200 ، مٹر 320 روپے فی کلو رہے ، پھلوں میں کیلا 80 روپے فی درجن ، سیب 200 ، امرود 200 ، انار 300 روپے فی کلو رہے ، گوشت میں گائے کا گوشت 650 اور بکرے کا گوشت 1400 روپے فی کلو رہا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں