محرروں سمیت 430افسروں ملازمین کے تبادلے

محرروں سمیت 430افسروں  ملازمین کے تبادلے

22تھانوں کے محرروں سمیت 430 پولیس افسروں اور ملازمین کے تبادلے کر دئیے گئے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)تفصیلات کے مطابق فیصل آباد سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر عابد کی ہدایت پر محرر چوکی سدھو پورہ شکیل کو محرر چوکی علی ٹاؤن ،محرر چوکی علی ٹائون شاہد رندھاوا کو محرر چوکی خانوآنہ تعینات کر دیا گیا دیگر بیس تھانوں اور چوکیوں کے محرروں کو تبدیل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ۔ اس کے علاوہ تھانہ صدر سے جنرل ڈیوٹی پر مامور ہیڈکانسٹیبل ناصر رضا کو جنرل ڈیوٹی پر تھانہ مدینہ ٹاؤن، کانسٹیبل یاسین کو جنرل ڈیوٹی منصورآباد سے جنرل ڈیوٹی تھانہ بٹالہ کالونی تعینات کر دیا گیا دیگر 430 افسروں اور ملازمین کے تبادلوں کے حکامات جاری کرتے ہوئے نئے ڈیوٹی پوائنٹ پر حاضری کے احکامات جاری کردئیے گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں