ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا سنٹرل جیل کا دورہ
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عاصم منصوراور جوڈیشل مجسٹریٹ فرسٹ کلاس محمد بلال حسین نے سنٹرل جیل کا دورہ کرکے ماہانہ انسپکشن کی
فیصل آباد(نامہ نگارخصوصی)سپرنٹنڈنٹ جیل چودھری محمد اصغر نے افسروں کو جیل کے انتظامی وحفاظتی امور پر بریفنگ دی۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے جیل ہسپتال،کچن اسیران اور بیرکس کا دورہ کرکے قیدیوں سے مسائل دریافت اور سہولیات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے معمولی جرائم میں ملوث تین اسیروں کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کا بھی حکم دیا۔