جعلی کاغذات تیار کرنیوالوں پرمقدمہ
پراپرٹی کے جعلی کاغذات تیار کرنیوالے 20 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)تفصیلات کے مطابق تھانہ کوتوالی میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے محمد رمضان نامی شہری نے پولیس کو بتایا ضلع کچہری میں ملزم محمد جاوید اور اس کے دیگر ساتھیوں کی جانب سے اس کی پراپرٹی کے جعلی کاغذات تیار کرلئے گئے اور اس کے مکان پر قبضہ کر لیا گیا جس پر پولیس نے متاثرہ شخص کی درخواست پر ان کیخلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے قانونی کارروائی شروع کر دی۔