جی سی یونیورسٹی:عالمی یوم خوراک کے حوالے سے سیمینار

جی سی یونیورسٹی:عالمی یوم خوراک کے حوالے سے سیمینار

ذہنی اور جسمانی صحت کے لئے متوازن غذا نہایت ضروری،ڈاکٹرشاہد کمال

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے شعبہ فوڈ سائنسز کے زیر انتظام عالمی یوم خوراک کے حوالے سے سیمینار منعقد کیا گیا جس کی صدارت وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر شاہد کمال نے کی۔ شرکا میں پروفیسر ڈاکٹر فقیر انجم، پروفیسر ڈاکٹر فرحت جبیں، پروفیسر ڈاکٹر نعیم اقبال، ڈاکٹر جاوید اعوان، چودھری محمد شفیق، حاجی محمد رمضان، ڈاکٹر مہرالنسا کے علاوہ اساتذہ، اور طلبا و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد کمال نے کہاذہنی اور جسمانی صحت کے لئے متوازن غذا نہایت ضروری ہے ۔چیئرمین فوڈ سائنس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر عمیر ارشد باجوہ نے کہا ہماری روزمرہ کی خوراک میں زنک، آئرن، وٹامن کی کمی پائی جاتی ہے جس سے پوری طرح ذہنی اور جسمانی نشو ونما نہیں ہو پاتی، فوڈ سائنسز کا شعبہ اس سلسلے میں معیاری اور متوازن خوراک کی فراہمی پر کام کر رہا ہے ۔ فیض رسول نے کہا غیر معیاری خوراک سے بچوں اور خواتین میں بیماریوں کی شرح بڑھتی جا رہی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں