اینٹی کرپشن آفس:کھلی کچہری میں ڈی جی نے مسائل سنے

اینٹی کرپشن آفس:کھلی کچہری میں ڈی جی نے مسائل سنے

ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب گوہر نفیس نے فیصل آباد کا دورہ کیا

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)اور اینٹی کرپشن آفس کے باہر کھلی کچہری لگا کر عوامی مسائل سنے ۔ڈائریکٹر اینٹی کرپشن واحد ارجمند ضیا، اور دیگر افسر بھی موجود تھے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا اینٹی کرپشن نے تین سال میں سرکاری ملازمین اور ملزموں کے خلاف 4700 مقدمات درج کروائے ،اربوں روپے کی سرکاری زمین قابضین سے واگزار کرائی۔قبل ازیں ڈی جی نے محکمانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے افسروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور زیر التوا انکوائریز ومقدمات کو تیز رفتاری سے نمٹانے کی ہدایت کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں