ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام سیرت النبی ؐ کانفرنس کاانعقاد
ہمارے مسائل کا حل اسوۃ حسنہ کی صدق دل سے پیروی میں ہے ،چودھری ظہیر
فیصل آباد(نامہ نگارخصوصی)عشرہ شان رحمت للعالمین ؐ تقریبات کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام سیرت النبی ؐ کانفرنس میٹروپولیٹن کارپوریشن ہال میں منعقد ہوئی ۔ صوبائی وزیر پبلک پراسکیوشن/نگران ضلع فیصل آباد چودھری ظہیر الدین اس موقع پر مہمان خصوصی تھے ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز محمد خالد،اسسٹنٹ کمشنر سٹی صاحبزادہ محمد یوسف،سی ای او ایجوکیشن علی احمد سیان،انچارج کنٹرول روم محمد صادق،ماہر تعلیم محمد اختر بٹ کے علاوہ مولانا محمد ریاض کھرل،ڈاکٹر افتخار نقوی اور دیگر بھی موجود تھے ۔صوبائی وزیر پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہمارے مسائل کا حل اسوۃ حسنہ کی صدق دل سے پیروی میں ہے ۔ انہوں نے کہا صبر وتحمل، برداشت ،رواداری اور احترام انسانیت اسلامی معاشرے کا طرہ امتیاز ہے جس کو پروان چڑھانے کے لئے اسلامی تعلیمات سے سبق سیکھنا چاہیے ۔آخر میں ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی،امن وسلامتی اورسیرت مبارکہؐ پر عمل پیرا ہونے کی توفیق کی دعا کی گئی۔