کارکنوں نے انقلاب کیلئے قربانیاں دیں:حسین محی الدین

کارکنوں نے انقلاب کیلئے قربانیاں دیں:حسین محی الدین

آخری سانس اور فتح تک ہم کارکن ظالمانہ نظام سے لڑیں گے ،خطاب

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)صدرمنہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹرحسین محی الدین قادری نے کہا ہے کہ کارکنوں نے انقلاب کیلئے لازوال قربانیاں دیں ، انقلاب کا سورج طلوع ہو گا اور ظلم کی تاریکی ختم ہو کر رہے گی۔ آخری سانس اور فتح تک ہم اور ہمارے کارکن ظالمانہ نظام سے لڑیں گے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک منہاج القرآن و فورمزکے ضلعی،صوبائی حلقہ اورسی سی کے عہدیداروں کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرمرکزی نائب ناظم اعلیٰ رانا محمدادریس،میاں عبدالقادر،راناغضنفر علی،میاں کاشف محمود ، رانا طاہر سلیم ، رانارب نوازانجم، آصف عزیز ، غلام محمد قادری، اﷲ رکھانعیم،علامہ عزیزالحسن،علامہ اختر حسین،عمرفاروق علوی، سہیل چودھری،نعلین مصطفی،محمدطلحہ،میاں امجد قادری، عمیرحنیف ، خالد محمود،الطاف حسین،ملک سرفرازقادری،عظمت حسنین شاہ ، بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا منہاج القرآن اور عوامی تحریک کے باشعور کارکن ظلم کے خلاف مصلحت سے پاک کلمہ حق بلند کرنے کی جرأت رکھتے ہیں۔ کارکنوں نے جانیں دے کر ظلم کے نظام کے چہرے سے پردہ ہٹایا۔ شہدائے ماڈل ٹاؤن کا خون رنگ لائے گا۔ قاتل کتنے ہی بااثر اور چالاک سہی ایک روز بے گناہوں کا خون بہانے کے جرم میں نشان عبرت بنیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں