سکولوں میں طلبا کو ویکسین لگانے کا آغاز

سکولوں میں طلبا کو ویکسین لگانے کا آغاز

طلبا کو فائزر ویکسین کی پہلی ڈوز لگائی جا رہی ہے ، سکول سے نہ لگوانے والے طلبا کو سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی ہدایت

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)سرکاری سکولوں میں طلبا کو کورونا ویکسین لگانے کا سلسلہ شروع ہو گیا ، طلبا کو فائزر کی پہلی ڈوز لگائی جا رہی ہے ، فیصل آباد کے تمام سرکاری سکولوں میں طلبا و طالبات کو کورونا سے بچائو کی فائزر ویکسین کی پہلی ڈوز لگائی جا رہی ہے ، دوسری ڈوز 28 روز بعد لگائی جائے گی ، ایسے طلبا جو سکول میں کورونا سے بچائو کی ویکسین نہیں لگوا رہے ہیں انہیں اب ویکسین سرٹیفکیٹ اپنے ساتھ لانا ہو گا اور وہ کسی بھی سنٹر سے اپنے والدین کے ساتھ جا کر کورونا کی ویکسین لگوا سکتے ہیں ، تاہم سی ای او ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ اب سکولوں میں زیر تعلیم تمام طلبا کو ویکسین لگوانا لازمی ہے جس کے بعد ہی وہ اپنا تعلیمی سلسلہ جاری رکھ سکیں گے ایسے طلباجن کے والدین نے اپنے بچوں کو سکول میں ویکسین لگوانے کی اجازت نہیں دی انہیں چند دن کی مہلت دی جا رہی ہے اس دوران وہ ویکسی نیشن کروائیں اور سکولوں میں سرٹیفکیٹ جمع کروائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں