17 کروڑ 40 لاکھ مالیتی قیمتی اراضی قابضین سے واگزار

17 کروڑ 40 لاکھ مالیتی قیمتی اراضی قابضین سے واگزار

جھمرہ روڈ پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی صاحبزادہ محمد یوسف نے مافیا کیخلاف کارروائی کی

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر سٹی صاحبزادہ محمد یوسف نے قبضہ مافیا کے خلاف بڑی کارروائی کرکے 17 کروڑ 40 لاکھ روپے مالیت کی قیمتی اراضی قابضین سے واگزار کرالی۔ اطلاع موصول ہوئی کہ تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقہ چک 202 جھمرہ روڈ پر رقبہ ملکیتی صوبائی حکومت پر ناجائز پختہ بلڈنگ کی تعمیر جاری ہے جس پرا ے سی نے نائب تحصیلدار محمد سعید اور پولیس کے ہمرا موقع پر پہنچ کر قبضہ مافیا کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ناجائز بلڈنگ کو اپنی نگرانی میں بھاری مشینری سے واگزار کرالیا۔واگزار کرائی گئی اراضی 20 لاکھ فی مرلہ اور مجموعی رقبہ کی کل مالیت 17 کروڑ 40 لاکھ روپے بنتی ہے ۔ اے سی نے کہا کسی کو سرکاری اراضی پر قبضہ نہیں کرنے دینگے اور مافیا کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں