نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- ملتان:چائنہ چوک کےقریب بس اورٹرک میں تصادم، 20مسافرزخمی،ریسکیوذرائع
Coronavirus Updates

فون پر دھمکیاں دینے والے 9 افراد کے خلاف مقدمہ

فون پر دھمکیاں دینے والے 9 افراد کے خلاف مقدمہ

دنیا اخبار

عادل کو امجد اور ساتھیوں نے دھمکیاں د یں ،غلیظ الفاظ کا استعمال

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)فون پر دھمکیاں دینے اور غلیظ الفاظ استعمال کرنے والے 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے سدھو پورہ کے رہائشی عادل بادشاہ نامی شہری نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ملزم امجد اور اس کے دیگر ساتھیوں کی جانب سے اسے فون کال پر دھمکیاں دی گئیں اور غلیظ الفاظ استعمال کیے گئے جس پر ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے قانونی کار روائی شروع کر دی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں