میونسپل کمیٹی سمندری میں سیرت کانفرنس کا انعقاد

میونسپل کمیٹی سمندری میں سیرت کانفرنس کا انعقاد

نبی آخرالزمان ؐسے گہری محبت ہمارا ایمان ہے :اسسٹنٹ کمشنر فیصل سلطان

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر)عشرہ شان رحمت للعالمین ؐ تقریبات کے سلسلے میں میونسپل کمیٹی سمندری میں سیرت کانفرنس منعقد ہوئی ۔ اسسٹنٹ کمشنر سمندری فیصل سلطان کی زیر صدارت منعقدہ کانفرنس میں تحصیل امن کمیٹی کے ارکان، علما ومشائخ عظام اور تحصیل افسروں نے شرکت کی۔اس موقع پردرود و سلام اور نعتیں پیش کی گئیں۔سیرت کانفرنس سے اظہار خیال کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر سمندری نے کہا کہ ربیع الاول کا مقدس مہینہ ہمارے لئے باعث رحمت ہے جو عاشقان رسولؐ بھر پور ایمانی جذبے سے مناتے ہیں۔انہوں نے کہا نبی آخرالزمانؐ سے گہری محبت ہمارا ایمان ہے اور ہمیں سیرت مبارکہ کو اپنی زندگیوں کا اوڑھنا بچھونا بنانا چاہئے تاکہ دنیاوی و آخروی زندگی میں سرخرو ہو سکیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں