سابق رنجش پر اہل خانہ کو گھر گھس کر تشدد کا نشانہ بنا دیا

سابق رنجش پر اہل خانہ کو گھر گھس کر تشدد کا نشانہ بنا دیا

عبدالوہاب اور اس کے دیگر ساتھیوں کا اسلحہ کے زور پر شکیل کے گھر دھاوا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابق رنجش کی بنا پر اہل خانہ کو گھر میں گھس کر تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔تھانہ منصورآباد میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے 66 فٹا بازار کے رہائشی محمد شکیل نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی اہلیہ اور دیگر اہل خانہ کے ہمراہ گھر پر موجود تھا کہ اسی دوران ملزم عبدالوہاب اور اس کے دیگر ساتھی اسلحہ کے زور پر گھر میں داخل ہوگئے اور گھر پر موجود اس کی بیوی اور دیگر اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا بعدازاں ملزم سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے ۔اطلاع ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے قانونی کار روائی شروع کر دی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں