امانت رکھوایا 16 لاکھ مالیت کا کپڑا دوست نے ہضم کرلیا

امانت رکھوایا 16 لاکھ مالیت کا کپڑا دوست نے ہضم کرلیا

وقاص زاہد نے غلام عباس کے پاس کپڑا رکھوایا تھا ، مقدمہ درج کر لیا گیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کاروباری تعلقات کی بنا پر امانت رکھوایا 16 لاکھ روپے مالیت کا کپڑا دوست نے ہضم کرلیا۔ تھانہ ریل بازار میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے وقاص زاہد نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس نے کاروباری تعلقات کی بنا پر ملزم غلام عباس کے پاس 16 لاکھ روپے مالیت کا کپڑا بطور امانت رکھوایا جو کافی وقت گزرنے کے بعد ملزم نے واپس کرنے سے انکار کر دیا جس پر پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے قانونی کار روائی شروع کر دی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں