گھریلو رنجش،خاتون کو سسرالیوں نے تشدد کا نشانہ بنا دیا

گھریلو رنجش،خاتون کو سسرالیوں نے تشدد کا نشانہ بنا دیا

حنا رفیق کو ملزم چمن عباس اور اس کے بھائیوں نے سنگین دھمکیاں بھی دیں

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھریلو رنجش کی بنا پر خاتون کو سسرالیوں نے تشدد کا نشانہ بنا دیا ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سرگودھا روڈ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے حنا رفیق نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ محلہ محمود آباد کے رہائشی اس کے خاوند ملزم چمن عباس اور اس کے بھائیوں کی جانب سے گھریلو رنجش کی بنا پر اسے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں جس پر پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر ملزموں کی تلاش شروع کر دی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں