عوام نے کٹھ پتلی وزیراعظم کیخلاف فیصلہ دیدیا :ضیا الرحمن

عوام نے کٹھ پتلی وزیراعظم کیخلاف فیصلہ دیدیا :ضیا الرحمن

جلسہ کی ناکامی کے دعوے کرنے والے تمام مخالفین کوچپ لگ گئی ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن فیصل آبادسٹی میاں ضیا الرحمن نے کہاہے کہ پی ڈی ایم کے جلسہ نے دھوبی گھاٹ گرائونڈمیں کامیاب ترین پاورشوکرکے نئی تاریخ رقم کردی ۔فیصل آبادکے عوام نے کٹھ پتلی وزیراعظم کے خلاف فیصلہ دیکرنوازشریف کے بیانیہ کومزیدتقویت بخشی ہے ۔انہوں نے کہاکہ جلسہ کی ناکامی کے دعوے کرنے والے تمام مخالفین کوچپ لگ گئی وہ فیس بک ،ٹوئٹرسے غائب ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کے جلسہ کوبھرپوراندازمیں کامیاب کروانے کے لئے صوبائی صدرراناثنا اللہ نے بہترین حکمت عملی اپنائی جس کے باعث مسلم لیگ ن کے کارکن پوری طرح متحرک دکھائی دئیے اور جلسے کو عظیم الشان بنا۔صوبائی صدرراناثنااللہ کی ہدایات کے مطابق مسلم لیگ ن کے ممبران اسمبلی اورسٹی تنظیم کے عہدیداروںنے صوبائی حلقہ اوریوسی سطح پرمیٹنگز اورجلسے کرواکرکارکنوں اورعوام کوجس اندازسے موبلائزکیاوہ قابل تحسین ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں