ضلعی بیت المال کمیٹی چنیوٹ کے زیر اہتمام تقریب

ضلعی بیت المال کمیٹی چنیوٹ کے زیر اہتمام تقریب

200 خواتین میں چیک،سلائی مشینیں ، معذوروں میں وہیل چیئرز تقسیم

چنیوٹ(نمائندہ دنیا)ضلعی بیت المال کمیٹی چنیوٹ کے زیر اہتمام قائد اعظم اکیڈمی سکول میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی امین بیت المال پنجاب ملک اعظم ایڈووکیٹ تھے ، ضلعی صدرپی ٹی آئی میاں شوکت علی تھہیم ایڈووکیٹ،ملک رضوان ممتاز نسوانہ چیئرمین بیت المال، ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال مس فرخ رضوان،شاہد اقبال سرویس ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر بیت المال پنجاب،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال شہباز خان،ڈسٹرکٹ بیت المال کمیٹی کے ممبران محمد عمران عاربی،تصدق چودھری،اکمل بخاری،کنیز فاطمہ،مونداں بی بی،مہر اشرف ہرل پرنسپل قائد اعظم اکیڈمی سکول،ظفر متھرومہ سوشل ویلفیئر آفیسر چنیوٹ نے خصوصی شرکت کی۔تقریب میں 200مستحق خواتین کو امدادی چیک،20سلائی مشینیں اور معذور افراد میں وہیل چیئرز تقسیم کی گئیں۔شرکا نے خطاب کرتے ہوئے کہا پی ٹی آئی کی حکومت کے منصوبوں احساس کفالت پروگرام،راشن کارڈ،مزدور کارڈ،باہمت پروگرام جاری ہیں جس سے عام آدمی کو فائدہ ہو گا ۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض بشریٰ رحمن سوشل ویلفیئر آفیسر لالیاں نے سرانجام دئیے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں