ڈپٹی کمشنر آفس میں ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کااجلاس
عوام کی فلاح ، انہیں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ، ریاض فتیانہ
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس ایم این اے و چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف ریاض فتیانہ کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں ہوا، اجلاس میں صوبائی وزیر ویمن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض فتیانہ، ڈپٹی کمشنر عمر جاوید، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نجیب الرحمن،اے ڈی سی آر مدثر احمد بخاری ،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ احمد جواد،سی ای او ایجوکیشن سہیل اظہر خان، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف باجوہ،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر شمائلہ بانو چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز سمیت دیگر موجود تھے ،اجلاس میں ترقیاتی سکیموں پر جاری پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ، ریاض فتیا نہ نے کہا وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کی خصوصی ہدایت ہے کہ عوام کی فلاح و بہبود اور انہیں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ، تمام محکمے مربوط حکمت عملی کے تحت عوامی خدمت کے لئے کام کریں،ڈپٹی کمشنر عمر جاویدنے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا افسر دفاتر میں حاضری کو یقینی بنائیں اور سائلین کے مسائل فوری حل کریں ۔