اخوت کے توسط سے 772خاندانوں میں چیک تقسیم

اخوت کے توسط سے 772خاندانوں میں چیک تقسیم

حکومت فلاحی منصوبوں کے ثمرات پر توجہ دے رہی ہے ،ڈپٹی کمشنر شاہد عباس

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنرشاہد عباس جوئیہ نے احساس سکیم کے تحت فلاحی تنظیم اخوت کے توسط سے 772خاندانوں میں 3کروڑ58لاکھ روپے مالیت کے قرض حسنہ کے چیک تقسیم کئے ۔اس دوران ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئراظہر عباس عادل، ریجنل منیجر اخوت خالد محمود، ارشد گجر، گوہر جبو آنہ، ڈاکٹر طارق صابری ودیگر بھی موجود تھے ۔ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئراظہر عباس عادل نے بتا یا مستحقین کو چیک اس لئے دیئے جارہے ہیں تاکہ وہ چھوٹے کاروبار سے اپنے خاندان کی بہتر انداز میں کفالت کر سکیں گے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا حکومت مختلف فلاحی منصوبوں کے ثمرات مستحقین تک پہنچانے پر بھرپور توجہ دے رہی ہے ،قبل ازیں ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ نے احساس سکیم کے تحت فلاحی تنظیم اخوت کی جانب سے قرض حسنہ کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلا س کی بھی صدارت کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں