12 ربیع الاول، جلوسوں کے روٹس کی مرمت، وال چاکنگ ختم سڑیٹس لائٹس لگانے کا حکم

12 ربیع الاول، جلوسوں کے روٹس کی مرمت، وال چاکنگ ختم سڑیٹس لائٹس لگانے کا حکم

بلڈنگ میٹریل اور تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے تا کہ جلوس کے شرکاکو پریشانی نہ ہو :سیکرٹری بلدیات نور الامین مینگل

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کو 12 ربیع الاول کے جلوسوں کے روٹس کی مرمت ، وال چاکنگ ختم سٹریٹس لائٹس کی تنصیب کی ہدایات کر دیں ، سیکرٹری بلدیات نور الامین مینگل نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے چیف کو مراسلہ بھیجا ہے جس میں ہدایات دی گئی ہیں کہ 12 ربیع الاول سے قبل جلوسوں کے روٹس پر ہر طرح کی وال چاکنگ کا خاتمہ کیا جائے اور روزانہ کی بنیاد پر جلوسوں کے روٹس کی صفائی کی جائے ، بلڈنگ میٹریل اور تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے تا کہ جلوس کے شرکاکو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو اور جلوسوں کے راستوں پر سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کی جائے ، پرانی اور خراب لائٹس کی مرمت کی جائے ، روٹس پر کھلے مین ہولز کو فورا بند کیا جائے اور ٹوٹی سڑکوں کی مرمت کی جائے ، چیف میٹروپولیٹن کارپوریشن کے مطابق 12 ربیع الاول سے قبل تمام اقدامات مکمل کر لئے جائیں گے ، واضح رہے کہ ہر سال عید میلاد النبی ؐ پر شہر کے مختلف علاقوں سے جلوس نکالے اور محافل میلاد کا انعقاد کیا جا تا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں