دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کاروائی

دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کاروائی

سیکرٹری آرٹی اے نے قوانین پر عملدرآمد چیک کرنے کیلئے مختلف شاہرائوں کا دورہ کیا ، گاڑیوں کے مالکان وڈرائیور کو جرمانے بھی کئے

فیصل آباد (نامہ نگارخصوصی)سیکرٹری آرٹی اے محمد سرور نے دھواں چھوڑنے والی متعدد مسافرگاڑیوں کے چالان کردیئے ۔انہوں نے پبلک ٹرانسپورٹس میں قوانین پر عملدرآمد کو چیک کرنے کے لئے مختلف شاہرات کا دورہ کیا اور زیادہ دھواں دینے والی گاڑیوں کے مالکان وڈرائیور کو جرمانے بھی کئے ۔انہوں نے کہا کہ سموگ کی روک تھام کے لئے چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے لہٰذا ٹرانسپورٹرز اپنی گاڑیوں کے انجنوں کی مرمت کرائیں تاکہ گاڑیاں دھواں نہ دیں۔انہوں نے مسافر گاڑیوں میں کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا اوربسوں میں سوار مسافروں کی ویکسی نیشن ہونے کی بذریعہ موبائل فون میسج کے ذریعے تصدیق کی۔سیکرٹری آرٹی اے نے کہا خلاف ورزی کی مرتکب مسافر گاڑیوں کو بند اور ٹرانسپورٹرز کو بھاری جرمانے کئے جائیں۔انہوں نے کہا کوئی بس یا ویگن میں خلاف ورزی نہیں ہونی چاہیے ۔انہوں نے ٹرانسپورٹرز سے کہا وہ پابندی پرعملدرآمد کو یقینی بنائیں اورخلاف ورزی سے گریز کیا جائے ۔انہوں نے کہا شاہرات سمیت خارجی راستوں پر بھی کڑی چیکنگ جاری ہے اور کوروناایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائیگا۔انہوں نے مسافر ٹرانسپورٹس میں کرایوں کی وصولی اور اوورلوڈنگ کا بھی جائزہ لیا اور زائد کرایہ و گنجائش سے زائد مسافر بیٹھانے سے باز رہنے کی تاکید کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں