ایئرکوالٹی انڈیکس میں اضافہ، سموگ کے خطرات، فصلوں کی باقیات جلانے والوں کیخلاف کارروائی دفعہ 144 نافذ ہوگی

ایئرکوالٹی انڈیکس میں اضافہ، سموگ کے خطرات، فصلوں کی باقیات جلانے والوں کیخلاف کارروائی دفعہ 144 نافذ ہوگی

انڈیکس 122 فیصد،کوڑا کرکٹ جلانے والوں کیخلاف بھی کارروائی ہو گی ،کارروائیاں نہ کی گئیں تو ایئر کوالٹی انڈیکس مزید بڑھ سکتا ہے ،ٹیمیں تشکیل ، ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات احسن وسیم

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)ایئر کوالٹی انڈیکس میں بتدریج اضافہ ، شہر پر ایک بار پھر سے سموگ کے خطرات منڈلانے لگے ، تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں ایئر کوالٹی انڈیکس میں اضافہ ہو رہا ہے ، گزشتہ روز فیصل آباد میں ایئر کوالٹی انڈیکس 122 فیصد رہا ، محکمہ ماحولیات کے مطابق ایسی فیکٹریاں جن سے دھوئیں کا اخراج ہوتا ہے انہیں موسم سرما میں مستقل بند کر دیا جائیگا جبکہ سموگ کو کنٹرول کرنے کیلئے کوڑا کرکٹ ، فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والوں کیخلاف کارروائی اور دفعہ 144 نافذ کی جائیگی ، دوسری جانب سموگ کا باعث بننے والے روایتی بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل نہیں کیا جا سکاانہیں موسم سرما میں مستقل بند رکھنے کیلئے اقدامات کا آغاز کیا جا رہا ہے محکمہ ماحولیات کی جانب سے دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں اور بغیر زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بھٹوں کیخلاف کارروائیاں نہ کی گئیں تو آنیوالے دنوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس مزید بڑھ سکتا ہے ۔اس معاملے پر ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات احسن وسیم کہتے ہیں کہ ٹیمیں تشکیل دے چکے ہیں جلد کارروائیوں کا آغاز کر دیا جائیگا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں