ضلعی انتظامیہ اور فیصل آباد آرٹس کونسل کے اشتراک سے نعتیہ مشاعرہ
ضلعی انتظامیہ اور فیصل آباد آرٹس کونسل کے اشتراک سے عشرہ شان رحمت للعالمینؐ تقریبات کے سلسلے میں نصرت فتح علی خاں آڈیٹوریم میں نعتیہ مشاعرے کا انعقاد کیا گیا
فیصل آباد (نامہ نگارخصوصی) صوبائی وزیر پبلک پراسیکیوشن چودھری ظہیر الدین نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز محمد خالد،ڈائریکٹر آرٹس کونسل زاہد اقبال ،انچارج ضلعی کنٹرول روم ڈی سی آفس محمد صادق کے علاوہ ڈاکٹر ریاض مجید، سمیرا نقوی،ڈاکٹرعائشہ ظفر، بشریٰ ناز، گلفام نقوی، مسعود چشتی،اشفاق بابر،نسیم صحرائی، لطیف ساجد چشتی،کوثر علی،ریاض قادری، محمد اختر بٹ،شہزادبیگ اوردیگر شعرا کرام نے نعتیہ کلام پیش کرکے نبی کریم ؐسے گہری وابستگی کا اظہار کیا۔