پولیس لائن میں جوانوں کیلئے کچن گارڈننگ ورکشاپ

پولیس لائن میں جوانوں کیلئے کچن گارڈننگ ورکشاپ

ایس ایس پی پٹرولنگ مرزا انجم کمال اور ڈی ایس پی ملک محمد امین کی شرکت

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن مرزا انجم کمال کی ہدایت پر پٹرولنگ پولیس موبائل ایجوکیشن یونٹ کی ٹیم نے طارق مجاہد پولیس لائن فیصل آباد میں پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن کے جوانوں کیلئے کچن گارڈننگ ورکشاپ کا اہتمام کیاجس میں ایس ایس ایس پی پٹرولنگ مرزا انجم کمال اور ڈی ایس پی ملک محمد امین نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ ساجد اقبال سندھوڈائریکٹر جنرل ایگری ٹورزم کارپوریشن ،طارق تنویر سی ای او فاؤنڈرایگری ٹورازم کارپوریشن ، ڈاکٹر سعید اشرف چیمہ ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ برن یونٹ اور انچارج موبائل ایجوکیشن یونٹ سب انسپکٹر رضوان بھٹی نے ورکشاپ میں شریک پٹرولنگ پولیس کے جوانوں کو لیکچر دئیے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں