کتے کو بچاتے 2 دیہاتی رسی ٹوٹنے سے کنویں میں گر گئے

کتے کو بچاتے 2 دیہاتی رسی ٹوٹنے سے کنویں میں گر گئے

ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے نوجوانوں اور کتے کو نکال کر طبی امداد دی

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)کنویں میں گرنے والے کتے کو بچاتے ہوئے 2دیہاتی بھی رسی ٹوٹنے سے کنویں میں گرگئے ، ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر دونوں کو کنویں سے نکال کر طبی امدادی دی۔تاندلیانوالہ کے نواحی علاقہ میں جن پیر دربار کے قریب ٹیوب ویل کے گہرے کنویں میں ایک کتا اچانک گرگیا جس کو بچانے کی کوشش میں رسی لٹکاکر 31 سالہ نعمان شکیل اور 31 سالہ حنیف کنویں میں اتر رہے تھے کہ اچانک رسی ٹوٹ گئی اور وہ دونوں بھی کنویں میں گرکر شدید زخمی ہوگئے دیہاتیوں کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے نوجوانوں اور کتے کو کنویں سے نکال کر طبی امداد فراہم کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں