زرعی مشینری رعایتی نرخوں پر دینے کیلئے درخواستیں طلب
آخری تاریخ 30 اکتوبر ،قرعہ اندازی کے بعد زرعی مشینری بک کی جائیگی
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) وزیراعظم کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت گندم کی فی ایکڑپیداوار میں اضافہ کے قومی منصوبہ کے سلسلہ میں کاشتکاروں سے زرعی مشینری کی رعایتی نرخوں پر فراہمی کیلئے درخواستیں طلب کرلی گئی ہیں۔ڈائریکٹر زراعت چودھری عبدالحمید نے بتایا کاشتکاروں کو ربیع ڈرل برائے پوٹھوہار ریجن، ویٹ بیڈ ہلانٹر،سلیشر،وتر سوئنگ ڈرل،ربیع ڈرل، ریپر کم کٹر بائینڈر،ڈرائی سوئنگ ڈرل/شیلو ڈرل،زیرو ٹیلج ڈرل/ہیپی سیڈر رعایتی قیمت پر فراہم کئے جائینگے ۔انہوں نے بتایا درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 اکتوبر ہے اور درخواستوں کی جانچ پڑتال،قرعہ اندازی کے بعد زرعی مشینری بک کی جائیگی۔انہوں نے بتایا 12.5 ایکڑتک زمین کا مالک/ مزارع/ٹھیکیدار جو کم ازکم 50 ہارس پاور ٹریکٹر کا مالک درخواست جمع کراسکتا ہے ۔