زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں محفل میلاد ، تقاریری مقابلے

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں محفل میلاد ، تقاریری مقابلے

طلبا و طالبات، فیکلٹی ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،وی سی کا خطاب

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)وزیراعظم کی ہدایت پر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں عشرہ رحمت للعالمینؐ کی تقریبات عقیدت و احترام کیساتھ جاری ہیں۔ سینئر ٹیوٹر آفس کے زیراہتمام محفل میلاد، قرات اور نعت کے مقابلے، کوئز اور تقاریر کے مقابلے، محفل سماع کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبا و طالبات، فیکلٹی ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز نے بھی محفل میلاد کا اہتمام کیا۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہا کہ قرآن اور سیرت النبیؐ کے سنہرے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر افراد کی کردار سازی کرتے ہوئے نہ صرف دنیا میں کامیابی و کامرانی کو سمیٹا جا سکتا ہے بلکہ روزآخرت میں بھی انعامات سے نوازا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں