سنی تحریک کے زیر اہتمام مرکزی میلا د ریلی نکالی گئی
تاجر برادری کی طرف سے ریلی کا پر تپاک استقبال ،گل پاشی کی گئی
فیصل آباد(نیوزرپورٹر)پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام عظیم الشان \"مرکزی میلا د ریلی\" دھوبی گھاٹ سے نکالی گئی ۔شہر کی تاجر برادری کی طرف سے ریلی کا پر تپاک استقبال کیا گیا۔ ریلی پر جگہ جگہ گل پاشی کی گئی۔ ریلی کی قیادت مرکزی رہنما محمدشاداب رضا نقشبندی ،صاحبزادہ پیر فیض رسول رضوی ،ایم پی اے شکیل شاہد،محمد آصف رضا قادری ، سید امتیاز شاہ ، میاں رضوان ودیگر نے کی ۔ چوک گھنٹہ گھر میں مرکزی رہنما محمد شاداب رضا نقشبندی نے ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم ؐ کی محبت ایمان کا بنیادی جز ہے