سرگودھا روڈ پر آتشزدگی کے واقعات ، قیمتی سامان جل گیا

سرگودھا روڈ پر آتشزدگی کے واقعات ، قیمتی سامان جل گیا

مقامی ملز میں کاٹن مشین میں سپارکنگ کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)پریس مارکیٹ اور سرگودھا روڈ پر آتشزدگی کے واقعات میں قیمتی سامان جل کر راکھ ہوگیا۔ چنیوٹ بازار سے پریس مارکیٹ کی جانب گلی میں تاریں آپس میں الجھنے کی وجہ سے شارٹ سرکٹ ہوا جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی اور اس آتشزدگی کی زد میں آکر کئی د کانداروں کا سامان جل گیا جبکہ سرگودھا روڈ پر نلکہ کوہالہ سے فینسی ملز کی جانب مقامی ملز میں کاٹن مشین میں سپارکنگ کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی جس کی زد میں آکر قیمتی روئی جل کر راکھ ہوگئی اطلاع پر ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں