پٹرولنگ پولیس میں غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنیوالوں کو وارننگ

 پٹرولنگ پولیس میں غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنیوالوں کو وارننگ

ڈسٹرکٹ ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس ملک محمد امین کی زیرِ صدارت اجلاس

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن کی ہدایت پرڈسٹرکٹ ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ملک محمد امین کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ڈی ایس پی آفس فیصل آباد میں میٹنگ کا انعقاد کیاگیا ۔ میٹنگ کے دوران ڈسٹرکٹ ڈی ایس پی نے برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے والے افسر و ملازمین اپنا قبلہ درست کر لیں ۔ انہوں انچارجز کو ہدایت کی نئی ایس او پیز کے مطابق پٹرولنگ پولیس کو جو ذمہ داریاں دی گئی ہیں اسے ہر صورت ادا کرنا ہوگا، 15،1124یا دیگر ذرائع سے موصول ہونے والی کالز پر پہنچیں گے ، ضلع پولیس کے اعلیٰ افسر پٹرولنگ پولیس کو چیک کریں گے ،بلیک سپاٹس کی نشاندہی دوبارہ سے کی جائے تاکہ جرائم پیشہ افراد کے گھر گھیرا تنگ کیا جا سکے ،کسی بھی ایمرجنسی کے لئے ر یزرو نفری پوسٹ پر ہمہ وقت حاضری رہے گی ،وردی اور ٹرن آؤٹ کے معاملے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں