نہری پانی چوری کرنیوالے تین افراد کیخلاف مقدمات درج

نہری پانی چوری کرنیوالے تین افراد کیخلاف مقدمات درج

چک نمبر 108 ج ب میں انور، مصطفی اور رفیق فصلوں کو سیراب کر رہے تھے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نہری پانی چوری کرنیوالے تین افراد کیخلاف مقدمات درج کر لئے گئے ۔تھانہ جھمرہ کے علاقے چک نمبر 108 ج ب میں محکمہ انہار کی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے محمد انور، مصطفی اور رفیق نامی زمینداروں کو نہری پانی چوری کرکے اپنی فصلوں کو سیراب کرتے ہوئے پایا جن کیخلاف مقدمات کا اندراج کرواتے ہوئے قانونی کارر وائی شروع کر دی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں