نوکری دلوانے کے بہانے گھر بلا کرخاتون سے زیادتی
کوثر بی بی نے فوزیہ اور اس کی بہن صوبیہ کو بلایا ، اشتیاق نے زیادتی کی
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بااثر ملزموں نے نوکری دلوانے کے بہانے گھر میں بلا کرخاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔تھانہ سٹی جڑانوالہ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے فوزیہ بی بی نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ محلہ حسین نگر کی رہائشی کوثر بی بی نے فوزیہ اور اس کی بہن صوبیہ کو نوکری دلوانے کے لیے اپنے گھر بلایا جہاں پہلے سے موجود ملزم اشتیاق اور اس کے ساتھیوں نے مبینہ طور پر دونوں بہنوں کو قابو کر لیا اور فوزیہ کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا جبکہ مدد کے لئے آنیوالی اس کی بہن صوبیہ کو ملزموں کی جانب سے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اسکا حمل ضائع کر دیا گیا جبکہ ملزموں کی جانب سے دونوں بہنوں کو مزاحمت کرنے پر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کردیا گیا اور نیم برہنہ حالت میں گھر سے باہر نکال دیا گیا۔