عید میلاد النبی ،سنی تحریک نے چوک گھنٹہ گھر میں کیمپ لگایا

عید میلاد النبی ،سنی تحریک نے چوک گھنٹہ گھر میں کیمپ لگایا

جلوسوں کا شاندار استقبال ، شرکا کے لئے لنگر، جوس،پانی کی سبیلوں کا اہتمام کیا گیا

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)سنی تحریک کے زیر اہتمام جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع چوک گھنٹہ گھر میں مرکزی استقبالیہ کیمپ لگایا گیا ۔ کیمپ صدارت ڈویژنل جنرل سیکرٹری حافظ محمد یاسر مدنی نے کی ۔ مہمان خصوصی امیدوار لارڈ مئیر رانا زاہد محمود ، مولانا عادل رضا قادری ، احمد نثارقادری ،آصف ڈوگر ایڈووکیٹ ،چودھر ی ایاز کمبوہ ،میاں فیا ض قادری ،میاں فیض رسول تھے ۔کیمپ پر سارا دن آنے والے جلوسوں کا شاندار استقبال کیا گیا ۔کیمپ پر میلاد کے جلوسوں کے شرکا کے لئے لنگر، جوس،پانی کی سبیلوں کا بھی اہتمام کیا گیا ۔سنی تحریک کے رضا کاروں میلادکے جلوسوں کے لئے پولیس اور اداروں کے ساتھ مکمل معاونت کی۔ اس موقع پر حافظ محمد یاسر مدنی کا کہنا تھا ۔فلسفہ میلاد یہ ہے کہ ہم رحمت اللعالمین کے نام پر باہمی نفرتیں ختم کر دیں ۔ہر مسلمان اپنے ظاہر و باطن کو سنت رسول ﷺ کے مطابق سجائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں