شادی شدہ لڑکی کو مبینہ اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا

شادی شدہ لڑکی کو مبینہ اغوا کے  بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا

شادی شدہ لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقے چک نمبر 71 گ ب کے رہائشی محمد یوسف نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ اس کی شادی شدہ بیٹی رمشا اکیلی گھر میں موجود تھی کہ اسی دوران ملزم آصف گھر میں داخل ہوگیا اور اس کی بیٹی کو زبردستی اغوا کرکے نامعلوم مقام پر لے گیا۔ جہاں اسے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا کیا۔ جس پر پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے قانونی کار روائی شروع کردی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں