نبی کر یمؐ کی عقیدت و محبت کے بغیر ایمان نا مکمل :فرخ حبیب

 نبی کر یمؐ کی عقیدت و محبت کے بغیر ایمان نا مکمل :فرخ حبیب

آپؐ نے بھٹکی ہوئی انسانیت کی ہدایت کیلئے اپنا اخلاق اور کردار پیش کیا

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)وزیرمملکت اطلاعات و نشریات میاں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ نبی کر یمؐ کی عقیدت و محبت کے بغیر ایمان نا مکمل ہے ،ہر مسلمان نبی کریمؐ کی شان بیان کرنا سعادت سمجھتا ہے ، دنیا وآخرت کی کامیابی صرف نبی کریم ؐکے مبارک طریقوں پر چلنے سے ہی حاصل ہو سکتی ہے ۔آپ ؐرحمت اللعالمین بن کر تشریف لائے آپؐ نے بھٹکی ہوئی انسانیت کی رشد وہدایت کیلئے اپنا اخلاق اور کردار پیش کیا جس سے لوگ جوق در جوق حلقہ بگوش اسلام ہوئے آج ہمیں آپؐ کی تعلیمات مبارکہ پر عمل پیرا ہوکرزندگیاں گزارنے کی ضرورت ہے ۔یہ بات انہوں نے مرکزی میلاد کمیٹی کے زیر اہتمام چوک گھنٹہ گھر میں جشن عید میلاد النبیؐ کے موقع پر پرچم کشائی کرنے کے بعد کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر ایم پی ایز میاں طاہر جمیل ’شکیل شاہد’ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد خالد’ پی ٹی آئی رہنما میاںنبیل ارشد ’ صدر مرکزی میلاد کمیٹی الحاج منیر احمد نورانی ’ جنرل سیکرٹری شیخ قدیر ظہیر ’ حاجی لیاقت علی ’ وحید خالد رامے سمیت دیگر تاجروں اور عاشقان رسول کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں