پولیس کا عوام دوست ویژن میری ترجیح ہے :ڈی پی او ٹوبہ
جرائم کے خاتمہ کے لئے عوام کا پو یس کے ساتھ تعاون ضروری ہے
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر نجیب الرحمان نے کہا ہے کہ پولیس کا عوام دوست ویژن میری ترجیح ہے ،کیو نکہ کمیو نٹی پو لیسنگ وقت کا اہم ترین تقاضا ہے ، جس کیلئے پو لیس افسروں کو عوام کے ساتھ خوشگوار دوستانہ ماحول پیدا کرنا چاہیے ،جبکہ دہشت گردی کے واقعات سمیت جرائم کے خاتمہ کے لئے عوام کا پولیس کے ساتھ تعاون ضروری ہے ، کیو نکہ عوام کے تعاون کے بغیر پو لیس تنہا اپنی محکمانہ ذمہ داریوں کو پورا کر نے میں ہر گز کامیاب نہیں ہو سکتی، انہوں نے ان خیالات کااظہار صحافیوں کے ساتھ تعارفی ملاقات کے دوران کیا ،ڈی پی او نجیب الرحمان نے مزید کہا کہ ضلع بھر کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو روزانہ شام کے وقت کم ازکم تین گھنٹے تھانہ میں موجود رہنے کا پابند کیا گیا ہے ،تاکہ لوگوں کو اپنے مسائل کے حل کیلئے افسران کے دفاتر آنے کی زحمت نہ اٹھانی پڑے ۔