کمالیہ میں آ ٹا چکیوں پر‘‘چھان بورا’’ملاناقص آٹا بکنے لگا
چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کیوجہ سے عوام آ ٹا کھا کر بیمار یوں میں مبتلا
کمالیہ (نمائندہ دنیا)آٹا چکیوں پر‘‘چھان بورا’’ملاناقص آٹا مہنگے داموں فروخت ہو رہا ہے چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے سے عوام غیر معیاری آٹا کھانے پر مجبور ہیں ۔ ناقص آٹا کی وجہ سے شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ہیں ۔ چکی مالکان سستے داموں خشک روٹی خرید کر گندم کے ساتھ شامل کرکے عوام کو ناقص آٹا مہنگے داموں فروخت کررہے ہیں متعلقہ اتھارٹیز کی عدم توجہی اور چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کیوجہ سے عوام ناقص اور غیر معیاری آٹا کھانے پر مجبور ہیں لوگ مختلف اقسام کی پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں شہریوں نے ڈپٹی کمشنرٹوبہ عمر جاوید اور فوڈ اتھارٹی کے حکام سے نوٹس لینے اور کارر وائی کامطالبہ کیا ہے ۔