41گرانفروشوں کو 54ہزارروپے جرمانہ
ضلع کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گزشتہ روزکھانے پینے کی اشیا مہنگے داموں فروخت کرنے پر 41 گرانفروشوں کو54ہزارروپے جرمانہ کیا
فیصل آباد (نامہ نگارخصوصی)ضلع کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گزشتہ روزکھانے پینے کی اشیا مہنگے داموں فروخت کرنے پر 41 گرانفروشوں کو54ہزارروپے جرمانہ کیا۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مارکیٹوں وبازاروں میں مجموعی طور پر681۔انسپکشنز کرکے پھل وسبزیاں، دالیں،چکن، مٹن، بیف اور کریانہ کی اشیا مقررہ نرخوں سے زائد قیمت پر فروخت کرنے پرکارروائی کی۔