جڑانوالہ:سکیورٹی گارڈ پر فائرنگ ، موقع پر جاں بحق ہو گیا

جڑانوالہ:سکیورٹی گارڈ پر فائرنگ ، موقع پر جاں بحق ہو گیا

کبڈی کھلاڑی عامر نے تقریب میں کسی بات پر دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کر لی

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )چارپائی پر بیٹھے سکیورٹی گارڈ پر فائرنگ ، موقع پر جاں بحق ہو گیا ، ملزم فرار ہو گئے ۔ حیدر گارڈن کے باہر سکیورٹی گارڈ اﷲ توکل چار پائی پر اسلحہ لے کر بیٹھا ہوا تھا کہ نامعلوم افراد وہاں آگئے اور فائرنگ شروع کردی ۔ جس سے اﷲ توکل موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے اطلاع پر لاش کو قبضہ میں لینے کے بعد کارروائی شروع کر دی ہے تاحال ملزم گرفتار نہ ہو سکے ۔ علاوہ ازیں نواحی گاؤں 147گ ب دلو دی جھوک کے عامرجو کہ کبڈی کا کھلاڑی تھا میچ کے دوران تقریب میں کسی بات پر دلبرداشتہ ہو گیا اور اپنے آپ کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں