جڑانوالہ میں عید میلاد النبی پر میونسپل کمیٹی گراؤنڈ میں تقریب
جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلہ میں مرکزی تقریب میونسپل کمیٹی گراؤنڈ میں منعقد ہوئی
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلہ میں مرکزی تقریب میونسپل کمیٹی گراؤنڈ میں منعقد ہوئی ، جس میں اسسٹنٹ کمشنرمیاں محمد زبیر،چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی قومی اسمبلی و ایم این اے ملک نواب شیر وسیر،صوبائی وزیر پبلک پراسکیوشن چودھری ظہیر الدین، چودھری تیمور علی خاں،چودھر ی عمران یوسف ، چیف انسپکٹر میونسپل کمیٹی عارف وڑائچ،انکروچمنٹ انسپکٹر حافظ وسیم و دیگر افراد نے بھرپور شرکت کی۔